مراکش میں تعلیم و کاروبار کے وسیع مواقع ،قونصل جنرل

 مراکش میں تعلیم و کاروبار کے وسیع مواقع ،قونصل جنرل

طلبا تحقیق، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں اشتیاق بیگطلبا کو مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ،ڈاکٹر زبیر شیخ و دیگر کا ماجو سیمینار سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں مراکش کے قونصل جنرل ڈاکٹر اشتیاق بیگ نے کہا کہ طلبا مراکش میں تحقیق، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ اپنے کیریئر کو بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے ماجو کے جدید کیمپس اور قیادت کو بھی سراہا اور مستقبل میں تعاون کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد علی جناح یونیورسٹی میں مراکش میں تعلیم اور کاروبار کے مواقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ ماجو طلبا کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ماجو میں مراکش چیپٹر قائم اورمراکش کا قومی دن بھی منایا جائے گا۔ انہوں نے مراکش اور میڈ اِن پاکستان کارپوریٹ کلب کے ساتھ مستقل شراکت داری کے وژن پر بھی روشنی ڈالی،میڈ اِن پاکستان کارپوریٹ کلب کے چیئرمین رضوان جعفر اور مراکش چیپٹر کے صدر اظہر ضیا نے اشتیاق بیگ کے کردار کو پاکستان اور مراکش کے تعلقات کے فروغ میں اہم قرار دیا،انہوں نے ماجو کے اساتذہ اور طلبا کو اس اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ماجو کی ایف او بی اے کی ڈین ڈاکٹر حنا فاطمہ بھی موجود تھیں، ڈائریکٹر مارکیٹنگ مرزا نوید بیگ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ کوآرڈی نیشن کے فرائض میڈیا منیجر ثاقب ابڑو نے انجام دیئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں