لالو گروہ کے دو کارندے گرفتار

لالو گروہ کے دو کارندے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سکھن کے علاقے لالہ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لالو گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حمید اللہ عرف مانو اور فرید اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزمان کے قبضے سے میگزین، گولیاں اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزم حمید اللہ ڈیزل اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں