دولت پور :نہر میں ڈوب کر 2بھائی جاں بحق
دولت پور (نمائندہ دنیا) دولت پور کے نواحی گاؤں مٹھا خان جوکھیو کے رہائشی دو بھائی 10 سالہ عبدالرزاق اور 8 سالہ فرحان جوکھیو ملواح شاخ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
شدید گرمی کی وجہ سے دونوں بھائی نہر پر نہانے کے لیے گئے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آ گیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کو لاشیں نہر سے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر دولت پور منتقل کر دیں۔ دونوں بچے محکمہ ثقافت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبیٰ جوکھیو کے خالہ زاد بھائی بتائے جاتے ہیں ۔