بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی، 25معطل

 بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی، 25معطل

کراچی(اے پی پی)کراچی پولیس چیف آزاد خان اور ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بدعنوان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے ۔

بدھ کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ معطل کیئے گئے تمام افسران و اہلکاروں کو سسپینڈ کمپنی پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں