بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والے شہری کا قاتل پکڑا گیا

بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والے شہری کا قاتل پکڑا گیا

سکندر گوٹھ میں پولیس مقابلہ،زخمی ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیابملزم سے اسلحہ اورموبائل فون برآمد، متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث نکلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) بیٹی کی تدفین کے لیے جانے والے باپ کو مزاحمت پر قتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔سپر ہائی وے پنجاب بس اڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بیٹی کی تدفین کے لیے جانے والے باپ کو قتل اورچچا کوزخمی کرنے والے سفاک ملزم کو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سچل تھانے کے علاقے اسکیم 33 سکندرگوٹھ کے قریب پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت صہیب ولد رحمٰن علی کے نام سے کی گئی۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیرشیخ کے مطابق2 روزقبل پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی سہراب گوٹھ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تو شدید فائرنگ کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع پر سے فرار ہوگیا ۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پستول اورموبائل فون برآمد کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم اور  سمیت دیگرسنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں