سانگھڑ:چرس کے5ڈیلروں سمیت21منشیات فروش گرفتار

سانگھڑ:چرس کے5ڈیلروں سمیت21منشیات فروش گرفتار

ساڑھے 3کلو چرس، گٹکا، شراب، منشیات ترسیل کیلئے استعمال موٹر سائیکل برآمد

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانگھڑ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریکٹ ڈائون جاری ہے ،ایس ایچ او شہدادپور ذوالفقار علی پاہی نے بدنام کرمنل غلام مرتضیٰ عرف متو رند کو گرفتار کر کے 1100 گرام چرس برآمد کی۔ ایس ایچ او بیرانی وسیم احمد ارباب نے چرس کے ڈیلر مختار خاصخیلی کو گرفتار کر کے 1200 گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ او کھڈرو ذاکر حسین سولنگی نے چرس کے ڈیلر امتیاز علی خاصخیلی کو گرفتار کر کے 520 گرام چرس برآمد کی۔ دوسری کارروائی میں عمران جاگرانی کو گرفتار کر کے 550 گرام چرس برآمد کی، دیگر منشیات فروش اعجاز علی سے 130 پڑیاں ممنوعہ گٹکے کی برآمد ہوئیں۔ ایس ایچ او جھول یاسر نواز مغل نے چرس کے ڈیلر توحید گبول کو گرفتار کر کے 210 گرام چرس برآمد کی۔

منشیات فروشوں شہزاد خاصخیلی اور معشوق خاصخیلی سے 20 لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔ ایس ایچ اوکھپرو محمد شریف جمالی نے منشیات فروشوں ساغر لوہانو، نایاب چوہان، دولت مالہی، چمن مالہی، محمد صالح اورجیٹھا رام سے 1360 پڑیاں ممنوعہ گٹکے کی برآمد کیں۔ ایس ایچ او کھاہی منیر احمد جتوئی نے منشیات فروش جیندل خاصخیلی گرفتار کر کے 60 لیٹر شراب برآمد کی۔ ایس ایچ او ٹنڈوآدم محمد حنیف مہر نے منشیات فروش محمد الیاس کو گرفتار کر کے 100 پڑیاں ممنوعہ گٹکے کی برآمد کی ہیں۔ ایک جواری منیر علی ڈیرو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، ایس ایچ او جام نواز علی میر مہران خاصخیلی نے منشیات فروش سکندر علی کو گرفتار کر کے 6 پینٹ وسکی کے برآمد کئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں