صوبائی وزیر جیل خانہ جات کاوزیراعلیٰ ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ

صوبائی وزیر جیل خانہ جات کاوزیراعلیٰ ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ

کراچی (آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں عوامی خدمت کا موثر سلسلہ جاری ہے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جاتعلی حسن زرداری نے ٹول فری نمبر پر شہریوں کی شکایات اور مسائل خود سنے۔۔۔

 شہریوں نے پولیس، جیل خانہ جات، بلدیات، واٹر اینڈ سیوریج، صحت، تعلیم، بجلی، گیس اور ریونیو سے متعلق مسائل پیش کیے ۔صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے عوامی شکایات پر متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی اور جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔عوامی مسائل کے حل میں تاخیر اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔واٹر اینڈ سیوریج، کے الیکٹرک، سوئی گیس اور ریونیو حکام کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے متحرک رہنے کے احکامات کیے ۔صوبائی وزیر نے شہریوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں