سکھر:عید قرباں کی آمد، ہرے مصالحہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے

سکھر:عید قرباں کی آمد، ہرے مصالحہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے

سکھر(بیورو رپورٹ)عید قرباں سے قبل ہرے مصالحے ، سبزیوں سمیت مختلف اشیا مہنگی ہوگئی ہیں۔

ہرا دھنیا اور پودینے کی 10 یا 15 والی گڈی چالیس روپے کی ملنے لگی جبکہ ٹماٹروں کے دام بھی بڑھادیئے گئے ہیں کچھ دن قبل پچاس روپے کلو والا ٹماٹر اب سو روپے فی کلو کا ہوگیا ہے ،اسی طرح گرم مصالحہ بھی مہنگا کردیا گیا، عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں