پڈعیدن:بین الصوبائی گینگ کے 3کارندے گرفتار، 8 موٹرسائیکلیں برآمد
پڈعیدن(نمائندہ دنیا)پڈعیدن پولیس کے مبینہ کریک ڈاؤن میں بین الصوبائی منظم گینگ کے 3 کارندے گرفتارکرکے 8 مسروقہ موٹر سائیکلیں، اسلحہ و موبائل فون برآمد کرلئے گئے ۔
سب ڈویژنل پولیس افسر نوشہروفیروز، محمد موسیٰ ابڑو اور ایس ایچ او تھانہ پڈعیدن، وکیل احمد جعفری نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو آگاہ کیا کہ مختلف سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان ماجد راجپر، ساجد راجپر اور رجب راجپر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 6 موبائل فون، 2 پستول، 1 رپیٹر اور 1 بندوق برآمد کر لی گئی۔ڈی ایس پی محمد موسیٰ ابڑو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں جو پڈعیدن اور نواح میں چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم رجب راجپر کی گرفتاری کے بعد ملنے والی معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزمان ماجد اور ساجد راجپر کو بھی گرفتار کیا گیا۔