حجاج عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے خصوصی دعا کریں، شجاع الدین شیخ
جیکب آباد (ڈسٹرکٹ ڈیسک)یومِ عرفہ پر حجاجِ کرام امتِ مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے خصوصی دعا کریں۔
یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ یومِ عرفہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی بابرکت دن ہے ۔ عازمینِ حج یومِ عرفہ کی بابرکت ساعتوں میں اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی کے طالب ہوتے ہیں۔