نصیر آباد:پانی قلت کیخلاف خواتین، بچوں کا بالٹیاں اٹھا کراحتجاج

نصیر آباد:پانی قلت کیخلاف خواتین، بچوں کا بالٹیاں اٹھا کراحتجاج

نصیرآباد (نامہ نگار)نوناری محلے میں پانی کی قلت کے خلاف خواتین اور بچوں نے بالٹیاں اور گملے اٹھاکر احتجاج کیا۔

 اور ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر علاقہ مکینوں عابدہ چنا، مہرالنساء، امداد چانڈیو، شبیر چنا اور دیگر نے بتایا کہ نوناری محلے کے مکین پانی کے منتظر ہیں لیکن کچھ روز سے پانی کی ایک بوند بھی مقامی لوگوں تک نہیں پہنچی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤن انتظامیہ پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پانی فراہم نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں