عید سے قبل اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

عید سے قبل اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کراچی (این این آئی)عید قرباں پر ہرے مصالحہ جات کی قیمت بڑھ گئی جبکہ ٹماٹر، ادرک، لہسن اور لیموں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

شہر میں گزشتہ ہفتے تک60روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 120روپے سے تجاوز کرگئی، لیموں 500روپے کلو، ادرک لہسن 550سے 600روپے کلو فروخت ہونے لگا، سب مرچ 60 سے بڑھ کر 100 روپے پا فروخت ہو رہی ہے ۔دھنیے پودینے کی گڈی کی قیمت بھی عام دنوں سے دگنی وصول کی جا رہی ہے ، گوشت گلانے کے لیے کچا پپیتا 150 سے 200 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ سلاد کے استعمال کی اشیا کھیرا 150روپے کلو، ککڑی 200روپے کلو جبکہ سلاد پتہ 100روپے پا تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں