روہڑی کے تعلقہ اسپتال میں خاتون لاش چھوڑ کرفرار ہوگئی

روہڑی کے تعلقہ اسپتال میں خاتون لاش چھوڑ کرفرار ہوگئی

لال ولد فتح محمد کے نام سے شناخت، متوفی فیصل آباد کا رہائشی، عمر 50سالفنگر پرنٹ سے ورثا تک پہنچنے کی کوشش، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات

روہڑی(نمائندہ دنیا)روہڑی تعلقہ اسپتال میں ایک پراسرار واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم خاتون مبینہ طور پر ایک شخص کی لاش رکشے کے ذریعے اسپتال لے آئی اور لاش وہاں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی روہڑی پولیس اسپتال پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاش کی تلاشی کے دوران ایک موبائل چارجر، چند گولیاں، نظر کا چشمہ اور تقریباً 9 ہزار 500 روپے برآمد ہوئے ۔ لاش کے پاس سے ملنے والے ایک پرانے شناختی کارڈ کی بنیاد پر ابتدائی طور پر متوفی کی شناخت محمد لال ولد فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے ، جو بظاہر فیصل آباد کا رہائشی اور عمر تقریباً 50 سال بتائی جا رہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی حتمی شناخت اور ورثاء تک رسائی کے لیے فنگر پرنٹس موبائل فون ڈیٹا اور دیگر ضروری ریکارڈ کی تصدیق کا عمل جاری ہے ، جبکہ خاتون کی تلاش اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ موت کی وجوہات اور لاش اسپتال منتقل کیے جانے کے پس منظر کا تعین کیا جا سکے خبر بھیجنے تک لاش ورثاء کے انتظار میں تعلقہ ہسپتال روہڑی کے سرد خانے میں رکھی ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں