گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملوث ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کے ان کا گروہ گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ گھڑیاں برآمد ہوئیں۔ملوث گروہ گھروں سے قیمتی سامان چوری کر کے فروخت کرتے تھے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق عرف نسیم، ہارون اور خالد کے نام سے ہوئی۔پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں