خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ہراساں کرنے والا پکڑا گیا

خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ہراساں کرنے والا پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ فرار ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ اس کی اہلیہ نے شور مچایا اہلیہ نے بتایا ایک نامعلوم شخص گلی میں کھڑے ہو کر باتھ روم کے روشن دان سے نہاتے ہوئے ویڈیو بنا رہا ہے ۔گرفتار ملزم کی شناخت صابر ولد قادر کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں