حیدرآباد: آفتاب عالم گرونگر کیلئے آئرن اسٹیل یونین کے چیئرمین منتخب
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)آل حیدرآباد آئرن اسٹیل ایسوسی ایشن کی جانب سے آفتاب عالم کو گرونگر کیلئے سب کمیٹی چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اجلاس سرپرست اعلی حاجی توفیق احمد چوہان کی زیرصدارت ہوا، جس میں عزم کا اعادہ کیا گیا کہ برادری کے اتحاد، یکجہتی اور باہمی اتحاد کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔ اجلاس میں تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔