جناح اسپتال واقعہ، تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی

جناح اسپتال واقعہ، تحقیقاتی  کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔

 جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے ، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطے میں موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں