دکاندار اور مرغیاں سپلائی کرنے والا لٹ گیا

 دکاندار اور مرغیاں سپلائی کرنے والا لٹ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مبینہ ٹاون تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ،گلشن اقبال بلاک فور اے عظیم گوٹھ میں سرعام دکاندار اور مرغیاں سپلائی کرنے والے کو لوٹ لیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی دو موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان نے واردات انجام دی،دو ملزمان نے نقاب لگا رکھا تھا۔ ملزمان نے دکاندار سے اسلحے کے زور پر نقدی چھین لی مرغیاں سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار سے بھی مسلح ملزمان نے نقد رقم اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے دوران لوگوں کی آمدورفت بھی جاری تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں