فلک ناز اسکائی ویو ٹاورز کی تقریبِ سنگِ بنیاد ،شرکا میں انعامات تقسیم

فلک ناز اسکائی ویو ٹاورز کی تقریبِ سنگِ بنیاد ،شرکا میں انعامات تقسیم

کراچی(سٹی ڈیسک)فلک ناز گروپ نے اپنے نئے اور جدید رہائشی منصوبے فلک ناذ اسکائی ویو ٹاورز کی شاندار تقریبِ سنگِ بنیاد 6 جون کو مین کورنگی، کریک روڈ میں منعقد کی۔ اس باوقار تقریب میں کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان، سرمایہ کاروں، خاندانوں اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر صارفین کے لیے ایک خصوصی قرعہ اندازی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں الیکٹرانک اشیاء اور ایک الیکٹرک بائیک سمیت متعدد پرکشش انعامات خوش نصیب شرکاء میں تقسیم کیے گئے ۔فلک ناز اسکائی ویو ٹاورز ایک جدید رہائشی اور کمرشل منصوبہ ہے ، جسے عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس یادگار موقع پر مہمانوں کی تفریح کے لیے دلکش موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر فلک ناز گروپ کے چیئرمین شکیل الیاس، منیجنگ ڈائریکٹر حسنین شکیل اور گروپ کی انتظامی ٹیم نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے بھرپور شرکت، اعتماد اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں