صنعتی زونز میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ،جام اکرام اللہ

 صنعتی زونز میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ،جام اکرام اللہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت سندھ، جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے۔۔۔

 تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ شادیہ جعفر نے صوبائی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے سائٹ میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے پانچ ارب روپے کی لاگت سے 28 سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔صوبائی وزیر  نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ منصوبوں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو 30 جون سے قبل ہر صورت 90 فیصد تک مکمل کیا جائے، حکومت سندھ صنعتی زونز میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں