کراچی سے لائی جانے والی گٹکے کی کھیپ کھوسکی میں پکڑی گئی
پنگریو (نمائندہ دنیا)کھوسکی پولیس نے کراچی سے لائی جانے والی گٹکے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، اور بین الاضلاعی خاتون گٹکا سپلائر سمیت 2ملزم گرفتار کرلئے۔۔۔
پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ہونڈا سٹی کار کو روکا، تو اس میں سے گٹکے کی بڑی مقدار برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران بین الاضلاعی گٹکا سپلائر خاتون عائشہ یوسفزئی اور اس کے ساتھی عبدالجبار آرائیں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق گھارو سے ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مذکورہ کھیپ کراچی سے کھوسکی سپلائی کرنے جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔