گھوٹکی : رقم بینک لیجاتے تاجر سے 20 لاکھ روپے چھن گئے
گھوٹکی(نمائندہ دنیا)سرکاری پارک کے قریب تاجر ہریش کمار بینک میں رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا اور 20 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد متاثرہ تاجر نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ شہر کے مصروف علاقے میں پیش آنے والی اس واردات کے بعد تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔