کراچی کسٹمز لائن کالونی خالی کرانے کیخلاف مکین سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں واقع کراچی کسٹمز لائن کالونی کو خالی کروانے کے معاملے پر مکینوں نے عدالت سے رجوع کر لیا۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک صدی پرانی رہائشی کالونی کو غیر قانونی طور پر خالی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان کے مطابق کسٹمز حکام کالونی پر قبضہ حاصل کرنے کیلئے کارروائی کر رہے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ تیسری بار ہے کہ کالونی کو خالی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل بھی عدالت کسٹمز حکام کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔