ایم کیوایم ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس کی صدارت سینئر جوائنٹ انچارج نادر قریشی نے کی۔اجلاس میں سوشل میڈیا پر تنظیمی اتحاد، نظم و ضبط اور مثبت ماحول برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔ شرکاء کو سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی کی ہدایات کے مطابق سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی بدانتظامی، ناانصافیوں اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف موثر عوامی و سوشل میڈیا مہم چلانے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سوشل میڈیا پر انتشار، افواہیں اور غلط معلومات پھیلانے والے عناصر پر نظر رکھی جائے۔