ڈی آئی جی غربی کا امام بارگاہوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

ڈی آئی جی غربی کا امام بارگاہوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

افسران کو مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی(اے پی پی)ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے نارتھ ناظم آباد کی حدود میں واقع باب العلم امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے انتظامات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے رضویہ سوسائٹی کی حدود میں واقع رضویہ امام بارگاہ کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی ڈپلائمنٹ، سرچنگ اور اسنیپ چیکنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے ڈی آئی جی ویسٹ زون کو محرم الحرام کے سکیورٹی پلان، نفری کی تعیناتی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں