جیکب آباد کا نوجوان لانچ سے سمندر میں گرگیا، تلاش جاری

جیکب آباد کا نوجوان لانچ سے سمندر میں گرگیا، تلاش جاری

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)گاؤں محمدپور اوڈھو کا رہائشی 18 سالہ نوجوان غلام رسول میرالی ایران سے لانچ کے ذریعے تیل لاتے گوادر کے قریب جیوانی کے سمندر میں گر کر۔۔۔

 لاپتہ ہوگیا، واقعے کے بعد مقامی ماہی گیروں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی، تاہم آخری اطلاعات تک اس کی لاش نہیں مل سکی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی نوجوان کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں