انڈین گٹکاماوا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 انڈین گٹکاماوا کی اسمگلنگ  کی کوشش ناکام

کراچی(اے پی پی)موچکو چیک پوسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکاماوا کی اسمگلنگ میں ملوث2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔

 ان گاڑیوں سے 16ہزار 500پڑیاں انڈین گٹکا اور4ہزارپڑیاں مضرصحت ماوا برآمد کرکے دونوں گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے ۔جمعہ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پرویز چانڈیو اورتوفیق حب بلوچستان سے کراچی لاکھوں روپے مالیت کاانڈین گٹکا اور ماوا اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں