متحدہ کی علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری

متحدہ کی علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے محرم الحرام کے مقدس ایام میں مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے لیے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور اور نگران مذہبی امور کمیٹی کے رکن عبدالحسیب، اشرف علی، انچارج مذہبی امور کمیٹی ناصر یامین اور دیگر ذمہ داران نے معروف مذہبی رہنما اور سجادہ نشین خانقاہ سرفرازیہ مفتی نور رحمانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پیغام پہنچایا گیا۔اس سے قبل مذہبی امور کمیٹی کے وفد نے معروف مذہبی رہنما علامہ اظہر نقوی سے بھی ملاقات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں