ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ، ڈاکٹر سلیم حیدر
کراچی (این این آئی) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ آپس میں محبت، اخلاص، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔۔۔
اس مقدس مہینے میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شرپسندی اور افواہوں کا حصہ بننے کے بجائے پرامن رہتے ہوئے ملک دشمن ، اسلام دشمن عناصر کیخلاف کھڑے ہوجائیں کیونکہ بعض قوتیں محرم الحرام کے اس مقدس مہینے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرکے بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ، شیعہ سنی آپس میں بھائی ہیں اور ان کے درمیان نہ تو پہلے کبھی کوئی اختلاف تھا اور نہ اب کوئی اختلاف ہے ، شہری علاقوں میں رہنے والے مہاجروں پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا نہ ہونے دیں ۔