پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج،یونیورسٹی روڈ بند
کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ فیضان مدینہ کے قریب پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کا احتجاج مشتعل افراد نے یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔۔۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے ان کے معمولات زندگی بری طریقے سے متاثر ہو رہے ہیں۔ جبکہ لائنز ایریا کے مکینوں نے بھی بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف کوریڈور تھری پر احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔