چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق

 چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر سی آئی اے سینٹر کے قریب چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی شناخت 40 سالہ جہانزیب کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق مقتول جہانزیب لائنز ایریا کا رہائشی اور رکشہ ڈرائیور تھا،جہانزیب کا کیلے فروش سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا ،جھگڑے میں کیلے فروش عباس عرف شاہ جی نے کیلا کاٹنے والی چھری سے جہانزیب پر وار کیے ،ملزم عباس عرف شاہ جی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں