ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز ، شہری پریشان
کراچی (این این آئی)کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ روز کی طرح جمعہ کو بھی شہریوں کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے سبب غریب شہری مزدوری اور ملازمتوں پر جانے کے لیے پیدل چلنے پر مجبور ہیں جبکہ سول اور جناح اسپتال جانے والے غریب شہری بھی رل گئے ۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عام شہری ملازمتوں پر جانے کے لیے بری طرح پریشان ہیں۔میں ٹرانسپورٹ بند ہونے سے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس پر دبا ؤبڑھ گیا جس کے سبب چنگچی رکشہ اور آن لائن سروسز کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔