اسٹیل ملز میں چوری کرنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار
کراچی(آئی این پی)پاکستان اسٹیل ملز میں چوری کے خلاف بڑی کارروائی، بن قاسم پولیس نے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اصغر علی ولد سلیم مری اور ربنواز ولد غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان جنگل سے لکڑیاں کاٹنے کا بہانہ بنا کر اسٹیل ملز کے پلانٹ میں داخل ہوئے تھے اور وہاں سے قیمتی اسٹیل پلیٹس چوری کر رہے تھے۔