گھوٹکی:طوفان سے گیس اسٹیشن کی دیوار گرگئی، مشینری غیر محفوظ

گھوٹکی:طوفان سے گیس اسٹیشن  کی دیوار گرگئی، مشینری غیر محفوظ

گھوٹکی(نمائندہ دنیا)گھوٹکی کے قریب گاؤں لاکھو لنجار میں سوئی ناردرن گیس اسٹیشن کی حفاظتی دیوار طوفانی ہواؤں کے باعث گرگئی۔۔۔

 جس کے باعث اسٹیشن کے اندر موجود اہم مشینری اور پائپ لائنیں غیر محفوظ ہوگئی ہیں، سکیورٹی سپروائزر غلام عباس کولاچی نے بتایا کہ کچھ روز قبل آئے طوفان نے 6 فٹ اونچی اور 80 فوٹ لمبی حفاظتی دیوار کو گرایا، اطلاع حکام بالا کو دی ہے لیکن ابھی تک دیوار کی دوبارہ مرمت نہیں کرائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں