محراب پور:قومی شاہراہ پرڈکیتی کے دوران مزاحمت، نوجوان قتل

محراب پور:قومی شاہراہ پرڈکیتی کے دوران مزاحمت، نوجوان قتل

سانگی شاخ سے لاش ملی، سکھر میں سیاہ کاری تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

محراب پور، سکھر (نمائندگان)محراب پور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل کردیا گیا، دوسری جانب سانگی شاخ سے ایک لاش ملی ہے ، جبکہ حادثات میںمتعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ محراب پور میں رسول آباد کے قریب قومی شاہراہ پر ڈکیتی مزاحمت پر رہزنوں نے ممتاز مارواڑی کو قتل کر دیا اور موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے ، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کی، نیو جتوئی تھانے کی حدود میں پھاٹک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر رہزنوں نے کلاشنکوف اور پستول کے بٹ مار کر مشرف کھوسو ولد بازو کھوسو کو زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل، نقدی ،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

ادھر سانگی شاخ سے ملنے والی لاش کی شناخت گاؤں نہال خاص خیلی کے رہائشی ایاز علی ولد قاسم علی خاص خیلی کے نام سے ہوئی ہے ، جو ورثاء حوالے کر دی گئی۔ نوشہرو فیروز تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ بائی پاس کے مقام پر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 7 سالہ بسمہ، علی نواز، سلطان احمد اور گل حسن زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکھر میں تھانہ آباد کی حدود جعفر آباد کے قریب نواحی گاؤں میں سیاہ کاری کے مبینہ معاملے پر لکھن برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد جن میں عبدالقادر اور رانل سونارو لکھن شامل ہیں زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں