راہگیر خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار ملزم سجاول عرف فیاض کو اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم کو راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا،پولیس نے ملزم کی شناخت کے بعد شراب سمیت گرفتار کیا گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ واقعہ 22 جون کی دوپہر رحمت چوک کے قریب پیش آیا تھا۔