حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ،واٹر ٹینکرنذرآتش

حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ،واٹر ٹینکرنذرآتش

کراچی(اے پی پی)کراچی جوہر موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

منگل کے روز ریسکیو حکام نے بتایاکہ حادثہ صائمہ پرائیڈ، جوہر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں 22 سالہ محمد اکرم ولد علی نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 30 سالہ عبدالشکور ولد جمعہ خان زخمی ہوگیا۔ حادثہ کے بعد مشتعل شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جس پر پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کوبھی بحال کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں