مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

187دکانوں کی چیکنگ، 85گراں فروشوں پر7.77لاکھ روپے جرمانہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فروخت یقینی بنائی جائے ،کمشنرسید حسن نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنرکراچی کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لینے پر آٹے کی گراں فروشی کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرکے قیمت چیک کی گئی ۔ آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی، اسسٹنٹ کمشنرز نے منگل کو 187 دکانوں پر قیمتیں چیک کی۔ گراں فروشی کے مرتکب 85 دکانداروں پر 7 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا ۔ 

ضلع جنوبی میں آٹے کے 16 گراں فروشوں پر 1لاکھ 96 ہزار روہے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع شرقی میں 18 گراں فروشوں پر 2 لاکھ 64 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ضلع وسطی میں 14 گراں فروشوں ہر 68 ہزار روپے جرمانہ اور ضلع ملیر میں 8 گراں فروشوں پر 35 ہزار ،کیماڑی میں 13 گراں فروشوں پر 88 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ضلع کورنگی میں 8 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 5 یزار اور ضلع غربی میں 8 گراں فروشی کے مرتکب آٹے کے 8 دکانداروں پر 21ہزارروپے جرمانہ عاید کیا گیا ۔ کمشنر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائیاں جاری رکھنے اور سرکاری قیمت کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں