پولیس چیف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیرِ صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، کراچی رینج کے تمام ضلعی ایس ایس پیز اور کمانڈنٹ ایس ایس یو نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد، موثر سکیورٹی انتظامات اور بہترین ٹریفک مینجمنٹ پر افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔