گورنر کاکیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت

گورنر کاکیپٹن کرنل شیر خان شہید  کو خراج عقیدت

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے نشانِ حیدر پانے والے پاک فوج کے عظیم ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 27ویں یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔۔۔

جاری پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی لازوال قربانی ملکی تاریخ کا ایک ایسا سنہرا باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے اس دلیر سپوت نے معرکہِ کارگل میں شجاعت اور بہادری کی ایک نئی اور بے مثال تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرنل شیر خان شہید جیسے بہادر بیٹے اس دھرتی کا اصل فخر ہیں۔ نشانِ حیدر پانے والے اس عظیم ہیرو کی قربانی کو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور دل سے سلام پیش کرتی رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں