گزشتہ ہفتے پولیس کے 22 مقابلے ، 5 ڈاکو ہلاک
کراچی(این این آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر کراچی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ ہفتے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کامیاب آپریشنز انجام دیے۔۔۔
جن کے دوران پولیس مقابلوں میں پانچ ڈاکو ہلاک جبکہ 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر میں ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 22 مقابلے ہوئے ، جن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک اور 22 زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 34 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 32 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 2 گاڑیاں اور 19 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments