اسٹریٹ کرائم کا عادی ملزم گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
کراچی(این این آئی) تھانہ مومن آباد پولیس نے فٹبال چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مبینہ عادی ملزم دانیال ولد ندیم کو گرفتار کرلیاگیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مبینہ طور پر عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی 9 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ۔ پولیس ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ طور پر اسٹریٹ کرائم کی مزید وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش کررہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments