ڈیفنس جھگڑے میں موجود پولیس اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

ڈیفنس جھگڑے میں موجود پولیس اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس خیابان بخاری میں خواتین کے درمیان جھگڑے کا معاملہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے اہلکاروں کو شناخت کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق فیملی کے ساتھ اترنے والے اہلکاروں کا تعلق ضلع کورنگی سے ہے ، ایک اہلکار حیدر دوسرا ثاقب ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اہلکار ثاقب اور حیدر کو گزشتہ روز کورنگی تھانے طلب کیا گیا تھا،دونوں اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ سیڑھیوں سے اوپر چڑھ کر آنے والے اہلکار مددگارون فائیو کے تھے۔ مرد کو گھسیٹ کر پولیس کار میں ڈالنے والے درخشاں تھانے کے اے ایس آئی آفتاب منگی، صفدر اور ڈرائیورہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...