گینگ وار کمانڈر عزیر بلوچ کا فائرنگ سے زخمی بھائی اسپتال میں دم توڑ گیا

گینگ وار کمانڈر عزیر بلوچ کا فائرنگ سے زخمی بھائی اسپتال میں دم توڑ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری گینگ وار کمانڈر عزیر بلوچ کا بھائی اور ماما فیضو کے بیٹا زبیر سیٹھا ایک ماہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 30 جولائی کو لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں زبیر سیٹھا سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ واقعے کے بعد زبیر سیٹھا کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 21 روز تک زیر علاج رہا۔ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں حالت کچھ بہتر ہونے پر زبیر بلوچ کو مزید علاج کے لیے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واردات میں ممکنہ طور پر عزیر بلوچ کا مخالف گینگ ارشد پپو کے کارندے ملوث ہیں زخمی زبیر کو گردن پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...