پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں،3ڈکیت ہلاک،776 سے زائد ملزمان گرفتار

پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں،3ڈکیت ہلاک،776 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گذشتہ ہفتے پولیس اور ملزمان کے درمیان 25 مقابلے ہوئے۔ مقابلوں کے دوران 3 ڈکیت ہلاک جبکہ 24 زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 35 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 776 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ برآمدہ منشیات میں 18 کلو 555 گرام چرس، 02 کلو 675 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن شامل ہے۔ اسی طرح گرفتار ملزمان سے 114 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...