نابینا و بیوہ خاتون کے فلیٹ پر مبینہ قبضے کی ویڈیو کا نوٹس

نابینا و بیوہ خاتون کے فلیٹ پر  مبینہ قبضے کی ویڈیو کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد سپر مارکیٹ کی حدود میں فلیٹ کے تنازع سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہ سوشل میڈیا پر تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود میں ایک نابینا و بیوہ خاتون کے فلیٹ پر مبینہ قبضے کرنے سے متعلق ویڈیو وائرل ہوئی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سپر مارکیٹ کو خاتون کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے اور معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔خاتون کی قانونی معاونت اور مدد کے لیے ایس ایچ او ویمن کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔متعلقہ پولیس افسران کی جانب سے معاملے کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...