میرپور خاص:اسٹیشن روڈپر تجاوزات کیخلاف آپریشن، فٹ پاتھ واگزار

میرپور خاص:اسٹیشن روڈپر تجاوزات کیخلاف آپریشن، فٹ پاتھ واگزار

میرپورخاص(بیورورپورٹ)اسٹیشن روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سڑک اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹاکر فٹ پاتھ شہریوں کے لیے واگزار کرائے گئے۔۔۔

 جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بحال کی گئی انسدادِ تجاوزات آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات اورنگزیب مغل، ڈائریکٹر ٹیکسز عبدالسلام میمن اور تحسین احمد نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ہمراہ کی کارروائی کے دوران اسٹیشن روڈ کے مختلف مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا میونسپل کارپوریشن کے افسران کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...