جیکب آباد:خونی تنازع کا جرگے میں تصفیہ، 165لاکھ جرمانہ
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)دوداپور میں فریقین کے درمیان جاری دیرینہ خونی تنازع کا جرگے میں تصفیہ کر دیا گیا جس میں 6افراد کے قتل اور ایک کے زخمی ہونے کا مجموعی طور پر ایک کروڑ 65 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
جرگے کے فیصلے کے مطابق کورکھانی برادری کے تین افراد کے قتل پر ایک کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کیا گیا، فیصلے میں کورکھانی برادری پر جکھرانی برادری کے ایک شخص کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح جکھرانی برادری کی جانب سے جعفری برادری کے ایک شخص کے قتل کا ذمہ دار قرار دیے جانے پر جکھرانی برادری پر مزید 20 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کیا گیا۔رقم تین اقساط میں ادا کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments