میرپور خاص:سابق مختارکار و اہلخانہ قتل کیس، 4ملزمان کی عمرقید برقرار

میرپور خاص:سابق مختارکار و اہلخانہ قتل کیس، 4ملزمان کی عمرقید برقرار

2014میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرنور عالم ودیگر قتل ہوئے ، دائر اپیل مسترد4مجرموں کیخلاف ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سابق مختارکار اور اہلخانہ کے قتل کیس میں چار مجرموں کی عمر قید برقرار، ہائیکورٹ نے اپیل مسترد کردی۔ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں 2014ء کے دوران ڈکیتی کے دوران سابق مختارکار نور عالم داؤد پوٹو، ان کی اہلیہ اور چار سالہ بیٹی فاطمہ نور کو بے دردی سے قتل کرنے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے عمر قید اور جرمانے کی سزا پانے والے چار مجرموں کی سزا کے خلاف دائر اپیل ہائی کورٹ سرکٹ بنچ میرپورخاص نے مسترد کردی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق مجرموں مسمات پروین، مختار، ممتاز لونڈ اور من کیریو نے اپنے دو سینئر وکلا کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس پر ہائی کورٹ سرکٹ بنچ میرپورخاص نے سماعت کے بعد ملزمان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا، مقدمے کے مطابق 2014ء میں ڈکیتی کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور سونا لوٹا تھا، جبکہ واردات کے دوران سابق مختارکار نور عالم داؤد پوٹو، ان کی اہلیہ اور ان کی چار سالہ بیٹی فاطمہ نور کو قتل کردیا گیا تھا کیس میں مدعی کی جانب سے سینئر وکیل افضل کریم ورک نے پیروی کی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ چار ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف دائر اپیل پر ہائی کورٹ سرکٹ بنچ میرپورخاص نے فیصلہ سناتے ہوئے سزائیں برقرار رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...