اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں کھلے گڑھے میں گر کر چار سالہ بچی زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن مومن آباد نوری چوک کے قریب کھلے گڑھے میں گر کر چار سالہ بچی زخمی ہوگئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کے وال کی لیکیج اور چیمبر نہ ہونے کے باعث سڑک پر تقریباً 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا۔چار سالہ عربیہ نانا کے گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے مبینہ طور پر پانی سے بھرے گڑھے میں گری،بچی کے والد گلاب شاہ کے مطابق گڑھے میں بچی گرنے کے بعد پانی میں بلبلے اٹھتے دیکھ کر انہیں شبہ ہوا،والد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو باہر نکالا۔متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ کھلے گڑھے اور پانی کی لیکیج سے متعلق یو سی چیئرمین اور واٹر بورڈ حکام کو شکایات کی گئیں،شکایات کے باوجود گڑھے کو بند کرنے یا پانی کی لیکیج روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی بچی کے والد نے ایم ڈی واٹر بورڈ اور ایکس سی این حافظ سیف کے خلاف مومن آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments